انٹربینک مارکیٹ:روپے کی قدر میں 50پیسے کا نمایاں اضافہ

dollar

dollar

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں پچاس پیسے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیاگیا ۔ منی مارکیٹ ڈیلرز نے اے آ ر وائی نیوز کو بتایا اس اضافے کے بعد ڈالر کی قدر چھیاسی روپے پچاس پیسے سے گر کر چھیاسی روپے کی سطح پر آ گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ بیرونی ادائیگیوں کے لئے ڈالر کی طلب کم ہونے کی وجہ سے روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے