بازار حصص میں مندی،کے ایس ای100انڈیکس106پوائنٹس گرگیا

stock exchange

stock exchange

کراچی اسٹاک ایکسچینج میں منگل کو مندی رہی اور ہنڈریڈ انڈیکس ایک سو چھ پوائنٹس کمی سے گیارہ ہزار سات سو تریسٹھ پر بندہوا۔  مجموعی طور پر آٹھ کروڑ چوالیس لاکھ شئیرز ٹریڈ ہوئے۔ایک سو تریسٹھ کمپنیز کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور ستر میں اضافہ ہوا جبکہ ایک سو دس کمپنیز کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔