پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی،نوٹیفکیشن جاری

petrol

petrol

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کانوٹفیکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹفیکیشن کے مطابق فی لٹرپٹرول کی قیمت میں ایک روپے چون پیسے کی کمی اورنئی قیمت ستاسی روپے چودہ پیسے مختص کی گئی ہے۔
ہائی سپیڈڈیزل کی فی لٹرقیمت بدستوربرقراررکھی گئے ہے جبکہ لائیٹ ڈیزل کی فی لیٹرکی قیمت میں ایک روپے تیرپین پیسیکی کمی اورنئی قیمت اکاسی روپے ننانوے پیسے مختص کی گئی ہے۔مٹی کے تیل کے فی لٹر کی قیمت میں چھیاسی پیسے کی کمی کے ساتھ نئی قیمت پچاسی روپے چھہترپیسے مختص کی گئی ہے ہائِی اوکٹین کی قیمت میں پانچ روپے تیرانوے پیسے کمی اورنئی قیمت ایک سوچھ روپے بہترپیسے مقررکی گئی ہے۔