انڈر19ورلڈ کپ میں شرکت کے بعد ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

u19 Pakistan team

u19 Pakistan team

انڈر19ورلڈ کپ (جیوڈیسک) آسٹریلیا میں ہونے والے انڈرنائنٹین ورلڈ کپ میں شرکت کے بعد پاکستانی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی ہے۔لاہورائیر پورٹ پر ٹیم مینجر نے ورلڈ کپ میں شکست کی قوم سیمعافی مانگ لی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیم منیجر ہارون رشید کا کہنا تھا کہ وہ قوم سیمعافی چاہتے ہیں کہ ٹیم میں اتنا پوٹینشل ہونے کے باوجود ورلڈ کپ نہیں جیت سکے۔

انھوں نے کہا کہ بھارت سے شکست کے بعد ٹیم کا موارال بہت ڈان ہو گیا تھا۔ ہارون رشید نے کہا کہ ورلڈ کپ میں ہماری ٹاپ آرڈربیٹنگ لائن کوئی خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکی جس کے باعث ٹیم انڈرپریشر آ گئی تھی۔