ٹینس : چوتھا گرینڈ سلیم ، یوایس اوپن آج سے شروع

U.S open tennis

U.S open tennis

ٹینس (جیوڈیسک) ٹینس سیزن کے چوتھے گرینڈ سلیم یوایس اوپن کا نیویارک میں آج سے آغاز ہورہاہے۔ سربیاکے نوواک یوکووچ اعزاز کا دفاع کریں گے۔ سوئٹزر لینڈ کے روجر فیڈرر ومبلڈن ٹائٹل جیت کر ایک مرتبہ پھر عالمی نمبرایک پوزیشن پر فائز ہیں۔ فائنل میں روجر فیڈرر اور نوواک یوکووچ کا مقابلہ متوقع ہے۔

سابق عالمی نمبرایک رافیل نڈال انجری کے باعث شرکت نہیں کررہے۔ ومبلڈن فائنلسٹ اور اولمپک چیمپئن اینڈی مرے ایک مرتبہ پھر گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے کی کوشش کریں گے۔ ویمنز سائیڈ میں ماریاشراپوا،وکٹوریہ آزرنکااور سمانتھا اسٹوسر کو سرینا ولیمز کے چیلنج کا سامنا ہے جو ومبلڈن ٹائٹل جیتنے کے بعد بہترین فارم میں ہیں۔