پاکستان ون ڈے کی خطرناک ٹیم ہے، مائیکل کلارک

Michael Clarke

Michael Clarke

پاک آسٹریلیا سیریز (جیوڈیسک) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک کا کہنا ہے کہ پاکستان ون ڈے انٹرنیشنل کی خطرناک ٹیم ہے۔ مصباح الحق الیون کیخلاف ہر میچ سخت ثابت ہونگے۔ شارجہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مائیکل کلارک نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کے اسپنرز سیریز میں مہلک ہتیھار ثابت ہوسکتے ہیں، ہمارا مقصد دوسرے ممالک کی سرزمین پر بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ عمر گل کو پاکستانی اسکواڈ میں شامل نہ کرنے پر حیرانگی ہوئی ہے۔

قومی ٹیم کے نائب کپتان محمد حفیظ نے بتایا کہ کامران اکمل کی واپسی سے بیٹنگ لائن مضبوط ہوگئی ہے۔ متحدہ عرب امارات کی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہیں،کھیلنے میں دشواری نہیں ہوگی۔ انکا کہنا تھا کہ عمر گل کو خراب کارکردگی کی وجہ سے سیلکٹرز نے آرام کا موقع دیا ہے۔ ماضی میں تلخ یادوں کو بھلا کر صرف جیت کیلئے کھیلنے آئے ہیں۔