انڈونیشیا میں بارش، سیلاب سے 11افراد ہلاک ہوگئے

Rains Indonesia

Rains Indonesia

انڈونیشیا(جیوڈیسک) میں طوفانی بارشوں اور سیلا ب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد گیارہ ہو گئی۔ دارالحکومت جکارتہ میں سیلابی پانی صدارتی محل اور کاروباری مراکز میں داخل ہوگیا۔

انڈونیشیا کو پانچ سال کے دوران آنے والے بدترین سیلاب کا سامنا ہے۔ بیس ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوچکے اور سیکڑوں افراد شیلٹر ہاوسز میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔ متعدد علاقے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں جہاں پانی کی سطح کئی فٹ تک پہنچ گئی ہے۔

سیلابی ریلوں اور بارشوں سے بس روٹس اور ٹرین کا نظام بھی متاثر ہوا ہے۔ ایمرجنسی کارکنان متاثرہ علاقوں میں امدادی کارووائیوں میں مصروف ہیں۔