پاک فوج میں تقرری وتبادلے،لیفٹیننٹ جنرل مقصود احمد کور کمانڈر لاہور تعینات

Pak Army

Pak Army

راولپنڈی (جیوڈیسک)پاک فوج میں اعلی سطح کے تقرری و تبادلے ہوئے ہیں۔آرمی چیف جنرل کیانی نے دو کور کمانڈرز کو تبدیل کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق کور کمانڈر لاہور لیفٹینٹ جنرل راشد محمود جی ایچ کیو میں چیف آف جنرل سٹاف تعینات کر دیا۔

کور کمانڈر بہاولپور لیفٹینٹ جنرل ہارون اسلم کو جی ایچ کیو میں چیف آف لاجسٹک تعینات کردیا۔حال ہی میں ترقی پانے والے لیفٹینٹ جنرل زبیر محمود حیات کو کور کمانڈر بہاولپور جبکہ لیفٹینٹ جنرل مقصود احمد کو کور کمانڈر لاہور تعینات کردیا گیا۔ موجودہ چیف آف جنرل سٹاف لیفٹینٹ جنرل ارشد وحید کل اپنی مدت ملازت پوری کرکے رئیاٹر ہو جائیں گے۔