اوباما پاکستان کے سامنے امریکہ کا کردار مسخ کر رہے ہیں

Senator John McCain

Senator John McCain

امریکا: (جیو ڈیسک) امریکی سینیٹر اور سابقہ صدارتی امیدوار جان مکین نے ایک انٹرویو میں اوباما حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے ہے کہ ڈیموکریٹس پاکستان کے سامنے امریکہ کا چہرہ مسخ کر رہے ہیں۔

امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں جان مکین کا کہنا تھا کہ امریکہ کی حکومت بھارت کو افغانستان کے معاملات میں اہمیت دیتے ہوئے پاکستان کے حقیقی کردار سے منہ موڑ رہی ہے جو کسی طور بھی دونوں ممالک کے تعلقات کے لئے بہتر بات نہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ امریکہ کا یہ رویہ پاکستان سے تعلقات میں تباہ کن ہوگا جس سے ہر صورت بچنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم عوام کے سامنے پاکستان کا چہرہ مسخ کریں گے تو اس کے خطرناک نتائج نکل سکتے ہیں۔

انہوں نے وزیر دفاع لیون پینیٹا کے اس بیان پر شدید تنقید کی جس میں لیون پینیٹا نے کہا تھا کہ اب امریکہ کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے ۔انہوں نے بھارت کو اہمیت دینے کے عمل کو امریکہ کی غلط حکمت عملی قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک جوہری ملک ہے اور اس کی حیثیت کو کم کرنا کسی طور امریکی مفادات میں نہیں۔