مصر میں جمہوریت ہی کامیابی کی دلیل ہو گی۔ ہیلری کلنٹن

HillaryClinton

HillaryClinton

واشنگٹن: (جیو ڈیسک) امریکہ کی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کا کہنا ہے کہ وہ پر امید ہیں کہ فوجی حکومت مصر میں جمہوریت مستحکم کرنے کے ساتھ عوام کی قیادت کو حکومت سونپ دے گی۔

واشنگٹن میں ہیلری کلنٹن نے امید ظاہر کی ہے کہ مصر میں صدارتی انتخابات کے بعدفوج اقتدار عوام کی منتخب جمہوری حکومت کے حوالے کر دے گی۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اس ہفتے ہونے والے انتخابات صاف شفاف اور پر امن ماحول میں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ مصری عوام کو مکمل جمہوریت ملنی چاہیے اور فوجی حکمرانوں کو اقتدار فوری طور عوامی نمائندوں کے سپرد کر دینا چاہیے،انہوں نے کہا کہ مصر اب کسی صورت جمہوریت سے پیچھے نہیں جائے گا۔ تجزیہ کاروں کے نزدیک مصر کی مذہبی جماعت کی حکومت کو قبول کرنے میں امریکہ کی دلچسپی خطے میں نئی حکمت عملی کا شاخسانہ ہے۔