یونان کو معاشی بد حالی سے نکالیں گے،سیاسی جماعتوں کا عزم

Greece

Greece

یونان: (جیو ڈیسک) یونان میں اتوار کو ہونے والے آخری مرحلے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں نے مشترکہ طور پر عوام سے وعدہ کیا ہے کہ وہ ہر صورت یونان کو اقتصادی ترقی دلائیں گی۔

اقتصادی طور پر تباہ حال معیشت لئے یونان ملکی انتخابات کے آخری مرحلے میں داخل ہو رہا ہے ،اس سے قبل نیو ڈیموکریسی پارٹی انتخابات کے پہلے مرحلے میں اکثریتی جماعت بنی مگر حکومت کے لئے حاصل کردہ تعداد نہ لے سکی۔

یونان کی بگڑتی ہوئی اقتصادی صورتحال کو دیکھتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں کی طرف سے عوام کو یقین دلایا گیا ہے کہ حکمرانی کا کھیل نہیں کھیلا جائے گااور سب جماعتیں نظریاتی فرق پرے رکھ کر عوام اور یونان کو معاشی استحصال سے نکالیں گی۔