روس نے یوکرین پر چڑھائی کی تو بھاری قیمت اٹھائے گا: جرمنی

 Analina Berbock

Analina Berbock

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمنی کی نومنتخب وزیر خارجہ انالینا بئیربوک نے روس کو دھمکی دی ہے کہ اگر یوکرین کے بگڑتے ہوئے تنازعے میں مزید اضافہ ہوا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

اپنے فرانسیسی ہم منصب سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ماسکو نے یوکرین کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی تو اسے بھاری سیاسی اور اقتصادی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔

بئیربوک کا زور دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ہر صورت فوجی کشیدگی سے گریز کیا جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ مغربی ممالک الزام عائد کر رہے ہیں کہ روس یوکرین میں فوجی مداخلت کرنے کی تیاری میں مصروف ہے جبکہ روس ان الزامات کو مسترد کرتا ہے۔