اولمپکس فٹبال : جاپان نے اسپین کو0-1 سے ہرا دیا

Japan

Japan

لندن اولمپکس (جیوڈیسک) لندن اولمپکس کے مینز فٹبال ایونٹ کے پہلے راونڈ میچ میں جاپان نے اسپین کو ایک صفرسے شکست دیدی۔ میکسیکو کا کوریا اور ہونڈوراس کا مراکش سے مقابلہ برابر رہا۔ لندن میں مینز فٹبال ایونٹ کے پہلے رانڈ میں کے میچ میں ہونڈوراس اور مراکش کا مقابلہ دو، دو گول سے برابر رہا۔ ہونڈوراس کی جانب سے جیری بینگ سن نے دو گول اسکور کئے۔ بینگ سن نے چھپن اور پینسٹھ ویں منٹ میں گول کئے۔ مراکش کے عبدالعزیز برراڈا نے پہلا گول اسکور کیا۔ مراکش کی جانب سے سڑسٹھ ویں منٹ میں ذکریا لیب یاد نے دوسرا گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔

سینٹ جیمز پارک میں کھیلے گئے دوسریمیچ میں میکسیکو اور کوریا کو مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ جاپان نے اسپین کو ایک صفر سے ہرا کر اگلے راونڈ میں جگہ بنائی۔ جاپان کی جانب سے میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول یو کی اوٹسو نے کیا۔