سعودی کھلاڑی پرحجاب کے ساتھ جوڈو مقابلہ کرنے پر پابندی

SKA Scarfe

SKA Scarfe

اولمپک (جیوڈیسک)انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے سعودی جوڈو کھلاڑی کو اسکارف کیساتھ مقابلہ کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔سعودی عرب نے اولمپکس کی تاریخ مین پہلی بار خواتین کھلاریوں کو شامل کیا ہے۔

سعودی کی جوڈو کھلاڑی وجدان شاہرکانی کو انٹر نیشنل جوڈو فیڈریشن اور اولمپک کمیٹی نے اسکارف پہن کر لڑنے سے منع کر دیا ہے۔ اس سعودی کھلاڑی اسکارف کے بغیر تین اگست کو اپنا پہلا مقابلہ لڑیں گی۔ سعودی حکام نے فیصلہ تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ خواتین ایتھلیٹس تمام قوائد و ضوابط کا احترام کریں گی۔