اولمپکس وارم اپ ہاکی میچ، بیلجیئم نے پاکستان کو شکست دیدی

hockey

hockey

لندن(جیوڈیسک) لندن اولمپکس سے قبل وارم اپ میچ میں بیلجیئم نے قومی ہاکی ٹیم کو دو صفر سے شکست دے دی۔ لندن میں کھیلے جانیوالے وارم اپ میچ میں بیلجیئم کا پلہ ابتدا سے ہی بھاری رہا اور پہلے ہاف کے اختتام پر قومی ٹیم کیخلاف اسے ایک صفر کی برتری حاصل تھی۔

پاکستان ہاکی ٹیم کو بیلجیئم کے خلاف میچ میں چار پینلٹی کارنر ملے لیکن قومی ٹیم کوئی فائدہ نہ اٹھا سکی۔ میچ کے اختتام سے قبل بیلجیئم نے ایک اور گول اسکور کرکے دو صفر سے کامیابی حاصل کی۔ پاکستان اپنا دوسرا وارم اپ میچ چھبیس جولائی کو ہالینڈ کے خلاف کھیلے گا۔