کرس گیل ڈیڑھ سال بعد ویسٹ انڈین ٹیسٹ ٹیم میں شامل

Chris Gayle

Chris Gayle

ویسٹ انڈیز(جیوڈیسک) ویسٹ انڈیز نے ڈیڑھ سال بعد کرس گیل کو ٹیسٹ ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے تیرہ رکنی ٹیم میں کرس گیل کی واپسی ہوئی ہے۔ ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ بدھ سے اینٹیگا میں شروع ہوگا۔ ڈیرن سیمی کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔

ویسٹ انڈین بورڈ سے اختلافات ختم ہونے کے بعد کرس گیل انگلینڈ کے دورے کیلئے ون ڈے ٹیم میں شامل تھے۔ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کیخلاف محدود اوورز کے میچز میں عمدہ کارکردگی کے بعد کرس گیل ٹیسٹ ٹیم میں بھی منتخب کرلئے گئے ہیں۔ کرس گیل نے آخری ٹیسٹ دسمبر دو ہزار دس میں سری لنکا کیخلاف کھیلا تھا۔ ٹیم کے دیگرارکان میں ڈیرن براوو، ایڈرین براتھ، چندرپال،اسد فدادین،سموئلز،دیونرائن،رام دین،سنیل نرائن،کیمر روچ، ٹینوبیسٹ اوررامپال شامل ہیں۔