باکسرعامر خان کا کوچ فریڈی روچ سے علیحدگی پر غور

 amir khan

amir khan

لندن(جیوڈیسک)امریکا کے ڈینی گارسیا کے ہاتھوں کیریئر کی بدترین شکست کے بعد برطانوی باکسر عامر خان کوچ فریڈی روچ سے علیحدگی پر غور کررہے ہیں۔ عامرخان نے اعتراف کیا کہ گارسیا سے شکست کے ذمہ دار وہ خود ہیں ۔انکی کوچنگ ٹیم نے بخوبی اپنی جاب انجام دی لیکن رنگ میں انہوں نے ہی غلطیاں کیں، وہ شکست کاملبہ کسی اور پر نہیں ڈالیں گے۔ وہ فریڈی سے خوش ہیں لیکن کچھ چیزوں میں وہ تبدیلی چاہتے ہیں۔اس بارے میں وہ اپنی پوری کوچنگ ٹیم سے مشاورت کریں گے۔

عامر خان نے کہاکہ یہ انکے کیریئر کا اہم ترین دور ہے وہ سوچ سمجھ کرفیصلہ کریں گے اگر انہوں نے کوچ بدلنے کا فیصلہ کیا تو ایسے شخص کا انتخاب کریں گے جو انہیں وہاں پہنچا سکے جہاں وہ جانا چاہتے ہیں۔