اولمپکس کی مشعل اٹھانے والی سب سے عمر رسیدہ خاتون

diana gold

diana gold

لندن (جیوڈٰسک)سو سالہ خاتون ڈائینا گولڈ نے لندن اولمپکس کی مشعل اٹھا کر سب سے عمر رسیدہ خاتون ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ شمالی لندن میں مڈل سیکس یونیورسٹی سے گولڈ نے اولمپک مشعل اٹھاکر دوڑنا شروع کیا تو وہاں موجود شائقین نے انہیں خوب سراہا۔ لندن کے میئر بورس جونسن بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

سو سالہ خاتون مشعل برداری کے دوران تھکنے پر ایک جگہ قیام کیا۔ ڈائینا گولڈ کا کہنا تھا کہ گرمی تو تھی لیکن مشعل لیکر دوڑنا ان کیلئے اعزاز سے کم نہ تھا۔ اس موقع پر لندن کے میئر بورس جونسن نے کہا کہ ڈائینا گولڈ کا مشعل برداری کا عزم حیران کن تھا۔ لندن اولمپکس کی مشعل اپنے آخری مراحل سے گذر رہی ہے اور جمعہ سے ایونٹ کا باقاعدہ آغاز رنگا رنگ تقریب سے ہوگا۔