اولمپک ہاکی: آج پاکستان ہالینڈ کے خلاف وارم اپ میچ کھیلے گا

pakistan hockey team

pakistan hockey team

قومی ہاکی ٹیم آج ہالینڈ کیخلاف وارم اپ میچ کھیل رہی ہے۔ اولمپک ہاکی مقابلوں سے قبل کمبی نیشن کو حتمی شکل دینے کا یہ پاکستان کے پاس آخری موقع ہے۔ اولمپک میں شرکت سے قبل بیلجیئم سے پہلے وارم اپ میچ میں پاکستان ٹیم دو گول سے ہارگئی تھی۔ میچ میں پاکستان چار پینلٹی کارنرز سے فائدہ نہیں اٹھاسکی۔

قومی ٹیم کے کوچ اختر رسول کا کہنا ہے کہ ہالینڈ کے خلاف میچ میں ٹیم کی خامیوں کو دور کرنے کی ہرممکن کوشش کی جائے گی اور پینلٹی کارنرز کے لئے مختلف طریقہ کار استعمال کریں گے۔ اولمپک ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ پیر کو اسپین کے خلاف کھیلے گا۔