اوگرا کے سابق چیئرمین توقیر صادق متحدہ عرب امارات سے گرفتار

Tauqeer Sadiq

Tauqeer Sadiq

اسلام آباد: اوگرا کے سابق چیئرمین توقیر صادق کو متحدہ عرب امارات سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق توقیر صادق کو پاکستان منتقل کرنے کے لیے ضروری قانونی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔

توقیر صادق پر اوگرا کیس میں 82 ارب روپے کی کرپشن کرنے کا الزام ہے اور سپریم کورٹ بارہا ان کی گرفتاری کا حکم دے چکا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر سپریم کورٹ نے توقیر صادق کو ملک سے فرار کرانے پر وزیر داخلہ رحمان ملک اور جہانگیر بدر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا تھا جبکہ وزیر اعظم یوسف راجہ پرویز اشرف کیخلاف بھی توقیر صادق کی تقرری میں کردار ادا کرنے پر ریفرنس دائر کرنے کا کہا گیا تھا۔