او جی ڈی سی ایل نے تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلئے

Reserves discovered

Reserves discovered

بلوچستان (جیوڈیسک)او جی ڈی سی ایل نے بلوچستان کے ضلع کرک میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کئے ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق او جی ڈی سی ایل نے بلوچستان میں گیس کے زخائر دریافت کئے ہیں۔ یہ زخائر ناشپا تھری بلاک میں دریافت کئے گئے ہیں۔ ابتدائی جائزے کے مطابق یہاں سے مزیدتین ہزار بیرل روزانہ تیل اور پندرہ ملین کیوبک فٹ گیس پیدا ہوگی۔ اس دریافت کے بعد اس بلاک سے تیل کی مجموعی پیداوار ساڑھے گیارہ ہزار بیرل یومیہ ہوجائے گی۔

اس کے علاوہ بلاک سے چالیس ملین کیوبک فیٹ گیس بھی روزانہ پیدا ہوگی۔ ایک اندازے کے مطابق تیل و گیس کا حصول چھ سے نو ماہ میں شروع ہوگی۔