بلوچستان بدامنی کیس میں پیشی کیلئے آنیوالے ایس پی جمیل قتل

SP Jamil murder

SP Jamil murder

کوئٹہ (جیوڈیسک)کوئٹہ کے علاقے ائیرپورٹ روڈ کلی گل محمد میں ایس پی انویسٹی گیشن ایس پی جمیل قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ایس پی انوسٹی گیشن جمیل کاکڑ بلوچستان بدامنی کیس میں پیشی کیلئے سپریم کورٹ جارہے تھے کہ ائیرپورٹ کے نزدیک نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے جبکہ ان کا محافظ زخمی ہوگیا۔ ایس پی انوسٹی گیشن جیمل کاکڑ کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزموں کی تلاش شروع کردی۔ ایس پی انوسٹی گیشن جمیل کاکڑ بلوچستان بدامنی کیس میں پیشی کیلئے عدالت جا ریے تھے۔