یوایس اوپن ڈبلز : اعصام الحق کی جوڑی سیمی فائنل ہار گئی

Aisam ul Haq

Aisam ul Haq

یوایس اوپن ڈبلز(جیوڈیسک)پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور جولین راجر کی جوڑی یو ایس اوپن کا سیمی فائنل ہار گئی۔

اعصام الحق کا یو ایس اوپن جیتنے کا خواب پھر ادھورا رہ گیا۔ مینز ڈبلز کے سیمی فائنل میں بوب برائین اور مائیک برائین نے اعصام الحق اور جین جولین روجر کی جوڑی کو چھے تین اور چھے چار سے شکست دی۔ ایک دوسرے مقابلے میں لینڈر پائیز اور ریڈک اسٹیپنک نے مرکل گرینولرز اور مارک لوپیز کی جوڑی کے درمیان مقابلہ چھے چھے سے برابر تھا کہ مارک لوپیز زخمی ہونے پر مقابلہ جاری نہ رکھ سکے جس کے باعث لینڈر اور اسٹیپنک کی جوڑی کو فاتح قرار دے دیا گیا۔

ویمن ڈبلز کے سیمی فائنل میں سارا ایرانی اور روبرٹا نسی نے نوریا اور ماریہ جوز کو چھے دو اور چھے تین سے شکست دی۔ مکسڈ ڈبلز کے فائنل میں ایکاٹرینا اور برونو سوارس نے کویٹا اور مارکن کو چھے سات، چھے ایک اور بارہ دس سے شکست دی۔ برائن برادران کا فائنل مقابلہ جمہوریہ چیک کے لینڈر پیز اور راڈک اسٹپنک سے اتوار کو ہو گا۔