پاکستان پیرااولمپکس میں بھی کوئی تمغہ حاصل نہ کرسکا

Haider Ali

Haider Ali

لندن(جیوڈیسک)لندن پیرالمپک میں حیدر علی بھی شائقین کی امیدیں پوری نہ کر سکے ۔ پاکستان پھر تمغے سے محروم رہا۔

لانگ جمپ میں پاکستان کے لیے امید کی آخری کرن حیدر علی سب سے آخری گیارہویں نمبر پر رہے۔ روس کے گوچا نے چھ اعشاریہ تین ایک کا ریکارڈ جمپ لگا کر سونے کا تمغہ جیت لیا۔ 2008 کے بیجنگ پیرا لمپک میں چاندی کا تمغہ جیتنے والیحیدر علی سے شائقین اور آفیشلز کو گولڈ میڈلسٹ بننے کی امیدیں تھیں لیکن سب دم توڑ گئیں۔ اس سے پہلے اولمپکس کے چار کھیلوں میں شریک پاکستانی ایتھلیٹ بھی کوئی تمغہ نہیں جیت سکے۔