او پی ایف کا ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ پی او اے ایف انٹرنیشنل سے بھرپور تعاون کرے گا ، تنویر عباسی

اسلام آباد ( بلال بابر سے ) او پی ایف کا ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ دی گئی حکومت کی سہولتوں کو اوورسیز پاکستانیوں کیلئے استعمال کر کے اپنا فرض نبھا رہا ہے۔ کسی بھی انتقال کر جانے والے پاکستانی کی ڈیڈ باڈی کو ورثاء تک پہنچا کر ہم اہل پاکستان کے دعاؤں کے ساتھ خدا کی خوشنودی کے بھی طلب گار ہوتے ہیں اور خدا کا فضل و کرم ہے کہ ہم اپنی اس خدمت میں پوری طرح مستعد اور ہر وقت تیار رہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار او پی ایف کے ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر تنویر عباسی نے پی او اے ایف انٹرنیشنل کے صدر چوہدری محمد اکرم منہاس سے ملاقات کے دوران کہی۔

تنویر عباسی نے کہا کہ پی او اے ایف انٹرنیشنل نے گزشتہ ایک سال میں بہت سے کام کئے ہیں۔ ویلفیئر کے حوالے سے فورم کے اسلام آباد آفس کی کارکردگی نمایاں ہے۔ ڈیڈ باڈیوں کے حوالے سے پی او اے ایف انٹرنیشنل کے اسلام آباد آفس نے ہم سے بروقت رابطہ کیا اور ویلفیئر کے اس کام میں فورم کی کارکردگی ہم سے کہیں زیادہ ہے۔ بیرون ملک انتقال کر جانے والے پاکستانی کے لواحقین پریشان ہوتے ہیں اس صورتحال میں ڈیڈ باڈیوں کو ان کے گھروں تک پہنچا کر ہم بھی پی او اے ایف انٹرنیشنل کے اس خدمت مشن میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

اس موقع پر صدر فورم چوہدری محمد اکرم منہاس نے او پی ایف کے ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کے حوالے سے کہا کہ ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے لائن اپ ہونے اور پی او اے ایف انٹرنیشنل کے ساتھ کوآرڈی نیشن کے حوالے سے اوورسیز پاکستانیوں کے لاتعداد مسائل حل ہوں گے۔ اوورسیز پاکستانی اب ڈیڈ باڈیوں کے حوالے سے مطمئن ہو چکے اور ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔

او پی ایف کا ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ 24 گھنٹے متحرک رہتا ہے اور بیرون ملک انتقال کر جانے والے کسی بھی پاکستانی کی ڈیڈ باڈی کو بطریق احسن اس کے گھر تک پہنچا کر بہت بڑا ثواب کا کام کیا جا رہا ہے ۔