اٹلی : امدادی سامان لے کر کشتی غزہ کے لیے روانہ ہو گئی

Italy Boat Ghaza

Italy Boat Ghaza

اٹلی (جیوڈیسک) اٹلی سے انسانی بنیادوں پر سامان لے کر کشتی اسرائیلی کی جانب سے ناکہ بند غزہ کے لیے روانہ ہو گئی جسیبندر گاہ پر درجنوں افرادنے الوداع کیا۔بحری جہاز اٹلی کی بندرگاہ نیپلز سے غزہ کے لیے روانہ ہوا۔یہ امن مشن فلسطین نواز اتحاد کی طرف سے منظم کیا گیا ہے۔

ترپن میٹر لمبی کشتی پر فلسطینی شہریوں کے لیے جان بچانے والی ادویات ،رضا کار اورسامان موجود ہے۔ کشی دو ہفتے کا سفر طے کر کے غزہ کی بندرگاہ پر پہنچے گی۔دوسری جانب اسرائیل کا کہنا ہے کہ فلسطین میں ہتھیاروں کی اسمگلنگ روکنے کے لیے اسرائیلی نیوی کا سی بورن غزہ کی پٹی پر پہنچا دیا ہے۔