نا اہل رکن پنجاب اسمبلی نے ٹونی بلئیر کا گھر خرید لیا

Dr Ashraf Chohan

Dr Ashraf Chohan

برطانیہ(جیوڈیسک) دہری شہریت کی بنا پر پنجاب اسمبلی میں اپنی نشست سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے ڈاکٹر اشرف چوہان نے سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلئیر کا گھر خرید لیا۔گوجرانوالہ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے ن لیگ کے ڈاکٹر اشرف چوہان پیشے کے اعتبار سے آرتھوپیڈک سرجن ہیں۔ سابق برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلئیر نے چھ ماہ قبل لندن کے علاقے میری لی بون میں واقع اپنا گھر فروخت کیلئے پیش کیا تھا۔

گھر کی سیاسی اہمیت کے پیش نظر برطانیہ کے کئی امرا نے اس کو خریدنے کی پیش کش کی مگر ڈاکٹر اشرف نے تیرہ لاکھ پانڈ میں یہ گھر خرید لیا۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر اشرف نے یہ گھر اپنے قائد میاں نواز شریف کی قربت حاصل کرنے کیلئے خریدا ہے۔ میاں نواز شریف کا گھر پارک لین میں واقع ہے جو میری لی بون کے علاقے سے تھوڑے فاصلے پر ہے