اٹلی: فیشن ویک نئے ڈیزائن واسٹائل کے ساتھ جاری

Milan Fashion

Milan Fashion

اٹلی میں جاری فیشن ویک میں سال دوہزار بارہ کے نت نئے ڈیزائنز منظرعام پر آرہے ہیں۔ اٹلی کے دارالحکومت میلان میں ان دنوں خوب رونق ہے۔

روز نئے انداز اور فیشن سامنے آتے ہیں۔ ان میں سرخ، اور سیاہ رنگ کو کافی اہمیت حاصل ہے۔ فیشن ڈیزائنرز کے مطابق رواں سال کمپیوٹرائزڈ ڈیزائنز اِن ہوئے ہیں۔

فیشن ویک میں جیومیٹریکل پیٹرن شائقین کو زیادہ پسند آرہے ہیں۔ ان فیشن شوزمیں فیشن کے ساتھ ساتھ میک اپ کے بھی جدید اسٹائل نظرآرہے ہیں۔