اٹلی کے شمالی علاقے میں آنے والے زلزلے سے دس افراد ہلاک

Italy earthquake

Italy earthquake

اٹلی : (جیو ڈیسک)اٹلی کے شمالی علاقے میں آنے والے زلزلے سے دس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پارما میں آنے والے پانچ اعشاریہ آٹھ شدت کے زلزلے سے عمارتیں گرگئیں اور لوگ ملبے تلے دب گئے۔ زلزلے سے اب تک دس افراد کے ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ملبے میں پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔