اٹھاسی ہزار افراد کا ملالہ یوسفزئی کو نوبل انعام دینے کا مطالبہ

Malala Yousafzai

Malala Yousafzai

برطانوی ویب سائیٹ چینج ڈاٹ کام پر اٹھاسی ہزار افراد نے ایک پٹیشن پر دستخط کئے ہیں کہ جس میں کہا گیا ہے کہ ملالہ یوسفزئی کو نوبل انعام دیا جائے جبکہ اقوام متحدہ کے تحت کل ملالہ ڈے منایا جائے گا۔ دنیا بھر سے اٹھاسی ہزار افراد نے چینج نامی ویب سائٹ پر آئن لائن پٹیشن پر دستخط کرکے ملالہ یوسفزئی کو امن کے نوبل انعام کے لئے نامزد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری طرف اقوام متحدہ نے دس نومبر کو عالمی سطح پر ملالہ کے نام سے منسوب کرتے ہوئے ملالہ ڈے منانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کیا ہے۔ادھر لندن میں ملالہ کے والد ضیاالدین یوسفزئی نے ایک ویڈیو پیغام میں ان لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے ملالہ کی حمایت کی۔انہوں نے کہا کہ ملالہ صحت یاب ہورہی ہے وہ اب باآسانی کھڑی ہوسکتی ہے۔