اپر اورکزئی: سیکورٹی فورسز سے جھڑپ، دس شدت پسند ہلاک

orakzai

orakzai

اپر اورکزئی کے علاقے کھادی زئی میں سیکورٹی فورسز سے جھڑپ میں دس شدت پسند ہلاک اور چھ سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ اپراورکزئی کے مختلف علاقوں میں کئی روز سے سیکورٹی فورسزکی جانب سے گن شپ ہیلی کاپٹروں اور بھاری توپ خانے سے شدت پسند کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
کھادی زئی میں شدت پسندوں نے سیکورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کیا جس میں چھ اہلکار زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں دس شدت پسند مارے گئے۔ کھادی زئی سمیت دیگر علاقوں میں سیکورٹی فورسز کی پیش قدمی جاری ہے۔