لاہور: شدید دھند کے باعث موٹروے بند کر دی گئی

Lahore

Lahore

شدید دھند کے باعث لاہور سے شیخوپورہ تک موٹر وے بند کردی گئی ہے جبکہ پشاور سے رشکئی انٹرچینج بھی شدید دھند باعث بند ہے۔  موٹروے حکام کے مطابق پشاورسے رشکئی انٹرچینج تک موٹروے کو گزشتہ شب ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا تھا جوشدید دھند کے باعث تاحال بند ہے۔ حکام کے مطابق موٹروے پرجانیوالی ٹریفک کوجی ٹی روڈ پرمنتقل کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب لاہورمیں شدید دھند کے باعث کویت سے لاہورکے لیے پی آئی اے کی پرواز2602 کو پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔ موٹروے سمیت پشاور اور گرد ونواح کے علاقوں میں شدید دھند ہے جس سے سردی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔