اپوزیشن سے اتفاق رائے کی بات کرنا بے سود ہے : صدر زرداری

Asif Ali Zardari

Asif Ali Zardari

صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملالہ سمیت دہشتگردی کا شکار ہر بچے کا دکھ میرا دکھ ہے۔ صدر پاکستان کی حیثیت میں قوم کو جوابدہ ہوں۔سیفما کے زیر اہتمام میڈیا ، عسکریت پسندی اور شفاف انتخابات کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے صدر زرداری نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو نے تمام مسائل مذاکرات سے حل کرنے کی بات کی۔

دہشت گردی کے خلاف جنگ شروع ہوئی تو تمام ممالک نے تعاون کا یقین دلایا تھا لیکن چین کے علاوہ کسی نے صحیح معنوں میں ہمارا ساتھ نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں اپوزیشن سے اتفاق رائے کی بات کرنا بے سود ہے۔