اپوزیشن کو مسئلہ ہے تو تحریک عدم اعتماد لے آئیں۔ گیلانی

Gilani

Gilani

اسلام آباد : مفاہمت کی سیاست سے تنگ وزیراعظم بھی جارحانہ موڈ میں آ گئے، کہتے ہیں اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈہ نہیں اس لئے بجلی بحران پر عوام کو اکسا رہے ہیں۔ عوام کے ووٹوں سے آنے والی حکومت اپوزیشن کے کہنے پر نہیں جائے گی انہیں کوئی مسئلہ ہے تو تحریک عدم اعتماد لے آئیں۔اسلام آباد میں تصویری نمائش کے موقع پر وزیراعظم نے اپوزیشن کے الزامات اور میڈیا کے سوالوں کا کھل کر جارحانہ انداز میں جواب دیا۔ انہوں نے کہ ایم کیو ایم ہمارے ساتھ رہے گی اور قاف لیگ کو ہم جانے نہیں دیں گے ۔
اپوزیشن تنہا ہے۔ عوام سراپا احتجاج نہیں انہیں اکسایا گیا ہے۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے کہنے سے حکومت نہیں جائیگی، انہیں عوام نے ووٹ دیا ہے۔ اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں ، ڈینگی اور عمران خان انہیں تنگ کررہا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اپوزیشن کو ان سے کوئی مسئلہ ہے تو آئینی راستہ اختیار کریں۔ایوان میں عدم اعتماد کی تحریک لائیں، انہوں نے کہا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ اڑتالیس گھنٹے میں حل ہوجائے گا تو اپوزیشن کے پاس کوئی ایشو نہیں رہے گا۔بلوچستان میں گورنر راج کے سوال پر وزیراعظم نے کہا کہ یہ مطالبہ بہت ہی غیر جمہوری ہے۔
وزیراعظم سے جب پوچھا گیا کہ اپوزیشن نے صدر زرداری کو جمہوریت کے لئے بڑا خطرہ قرادیا ہے تو ان کا جواب تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات میں اونچ نیچ آتی رہتی ہے۔ ان تعلقات کی سمت درست ہورہی ہے بھارت اور افغانستان خود مختار ملک ہیں ان کے معاہدے پر پاکستان کو کوئی اعتراض نہیں۔