اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں۔ وزیراعظم

Gilani

Gilani

لاڑکانہ: (جیو ڈیسک) وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں ہے وہ مخالفت برائے مخالفت پرعمل پیرا ہے جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے سپریم کورٹ سے بھٹوکے قتل پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔ گڑھی خدا بخش میں ذوالفقار علی بھٹوکے مزار پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم گیلانی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ذوالفقارعلی بھٹوکے آئین کو بحال کیا، ذوالفقارعلی بھٹو کا کیس عدالتی قتل تھا، وزیر اعظم نے کہا کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ صوبائی معاملہ ہے لیکن وفاق سے جس قسم کی مدد چاہیے فراہم کی جائے گی۔

پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عدلیہ کی بحالی کے بعد عوام کو امید تھی کہ آزاد عدلیہ وجود میں آگئے گی مگر عدلیہ نے لاہور کے شریفوں کیخلاف کوئی کارروائی نہ کی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سپریم کورٹ بھٹو کے عدالتی قتل پر معافی مانگے۔ مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں بی بی کے قاتلوں کی گرفتاری کی قرار داد بھی منظور کی گئی۔

ارکان نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ،شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔