گلگت بلتستان کا انتظام فوج کے حوالے، شہر میں سوگ کا سماں

gilgit baltistan

gilgit baltistan

پاکستان: (جیو ڈیسک) گلگت بلتستان میں دہشت گردی کے بعد فوج نے علاقے کا سنبھال لیا۔ کشیدگی کے باعث مختلف علاقے بند کردیے گئے شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کے باعث شہر کے تمام کاروباری مراکز، اسکول اور کالجز بند ہیں اور سوگ کا سماں ہے۔ رحمان ملک کے حکم پر تمام کمپنیوں کی موبائل سروس بند ہے۔ سانحہ کوہستان کے بعد شروع ہونے والی کشیدگی نے ایک بار پھر جنت نظیر گلگت بلتستان کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

گزشتہ روز کی دہشت گردی کے بعد شہر کے تمام کاروباری مراکز بند ہیں۔ حالات پر قابو پانے کیلئے شہر کا انتظام فوج کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں۔ اسکردو میں بھی کاروبار بند کرا دیے گئے ہیں۔ وزیر داخلہ رحمان ملک کے حکم پر تمام موبائل فون کمپنیوں کی سروس بند کر دی گئی ہے۔ گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں پہیہ جام اور شٹرڈان ہڑتال ہے اور علاقے میں سوگ کا سماں ہے۔