لاہور: وزیر صنعت پنجاب دوست محمد کھوسہ مستعفیٰ

Dost Khosa

Dost Khosa

لاہور: (جیو ڈیسک) وزیر صنعت پنجاب دوست محمد کھوسہ نے کابینہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلی پنجاب دوست محمد کھوسہ نے وزارت سے استعفیٰ دیدیا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب نے استعفیٰ منظور کر کے سمری گورنر پنجاب کو بجھوا دی ہے۔ واضح رہے کہ دوست محمد کھوسہ کے خلاف سپنا اغوا کیس کا مقدمہ درج ہو چکا ہے اس حوالے سے ان پر کابینہ سے مستعفیٰ ہونے کے لیے دباؤ تھا۔