اپراورکزئی: فورسز کی گولہ باری، 7 عسکریت پسند ہلاک

upper orakzai agency

upper orakzai agency

پشاور: (جیو ڈیسک) اپراورکزئی ایجنسی کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسز کی گولہ باری میں سات عسکریت پسند ہلاک اوران کے تین ٹھکانے تباہ ہو گئے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق گولہ ابری اخون کوٹ ور برلاس کے علاقوں میں عسکریت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر کی گئی جس میں سات عسکریت پسند ہلاک اوران کے تین ٹھکانے تباہ ہو گئے۔

سیکیورٹی فورسز کا مختلف علاقوں میں عسکریت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں کی جانب پیش قدمی کا سلسلہ جاری ہے۔