خیبرایجنسی: پک اپ میں بم دھماکا، 7 افراد جاں بحق

Khyber Agency

Khyber Agency

جمرود: (جیو ڈیسک) پک اپ میں بم دھماکے سے سات افراد جاں بحق اور سات زخمی ہو گئے۔ خیبر ایجنسی کے علاقے خرکئی آباد خوڑ میں مسافر پک اپ میں بم دھماکے میں سات افراد جاں بحق اور سات زخمی ہو گئے۔ مسافر پک اپ غنڈی سے جمرود آرہی تھی کہ خرکئی آباد خوڑ کے مقام پر گاڑی میں پہلے سے نصب بم بھٹ گیا جس سے زوردار دھماکا ہو جس میں سات افراد جاں بحق اور سات زخمی ہو گئے۔ دھماکے سے گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔

دھماکے کے زخمیوں کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔