کراچی: فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں مزید 7افراد جاں بحق

karachi

karachi

کراچی : (جیو ڈیسک) نیو سبزی منڈی میں علی الصبح فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ کریم آباد سے ایک شخص کی لاش ملی ہے، کئی علاقوں کشیدگی پائی جاتی ہے۔

پولیس کے مطابق گلشن اقبال بلاک ون ضیاء کالونی میں فائرنگ سے دو سگے بھائی جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ گلستان جوہر کے علاقے پہلوان گوٹھ بھی ایک شخص گولیوں کا نشانہ بن گیا۔ آرام باغ کے علاقے میں فائرنگ سے نسیم عباس جاں بحق ہوگئے، ان کی میت جب ان کے علاقے رضویہ کالونی میں لائی گئی تومشتعل افراد احتجاجا سڑکوں پر ٹائر جلائے۔

مقتول کی نماز جنازہ انچولی میں ادا کی گئی جس کے بعد انچولی کی فضا کشیدہ ہو گئی۔ مشتعل افراد نے ہوائی فائرنگ کی اور پولیس کی گاڑیوں پر پتھرا کیا۔ جبکہ ثمن آباد تھانے کی پولیس موبائل کو آگ لگا دی گئی جس کے فوری بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا۔