اڈیالہ جیل کے لاپتا قیدیوں کو ایک منٹ بھی حراست میں نہیں رکھا جا سکتا: چیف جسٹس

Iftikhar Mohammad Chaudhry

Iftikhar Mohammad Chaudhry

اسلام آباد(جیوڈیسک) چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل سے لاپتا ہونے والے قیدیوں کے خلاف کوئی ثبوت نہیں تو انہیں ایک منٹ بھی حراست میں نہیں رکھا جا سکتا۔ قیدیوں کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا اس لیے انہیں حراستی مرکز بھجوایا گیا۔

سپریم کورٹ میں اڈیالہ جیل سے لاپتا قیدیوں کے کیس کی سماعت آج بھی ہوئی۔ سماعت کے دوران خفیہ ایجنسیوں کے وکیل راجہ ارشاد نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے لاپتا قیدیوں کو قانون کے مطابق حراستی مرکز بھجوایا گیا۔