اک روشن ستارہ مرجھا رہا ہے

Pakistan

Pakistan

پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے۔ پاکستان کے نوجوانوں نے ہر میدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھے ہیں۔ آج کل کے سیاستدان بھی نوجوانوں کو قوم کا سرمایہ ماننے پر مجبور ہو گئے ہیں اور ان ہی کے ذریعے وہ اپنی منزل تک پہچنا چاہتے ہیں۔ آج میں ایک ایسے نوجوان کے بارے میں لکھنے پر مجبور ہو گیا جس نے اپنا سب کچھ ملک کے نام کیا ہوا ہے مگر اس کے بدلے میں اس کو کیا ملا ، مجتبیٰ رفیق کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ وائس آف یوتھ کے پلیٹ فارم سے پوری دنیا کے نوجوانوں سے رابطے میں ہے۔ اس وقت اس کی آواز پر نوجوانوں کے ساتھ ساتھ بوڑھے بھی اس کے مشن میں ساتھ دے رہے ہیں۔ مجتبیٰ رفیق وہ نوجوان ہے جس نے انگلینڈ سے ایم بی اے کیا اور اس کے بعد اپنے ملک کی عوام کا درد دل میں رکھتے ہوئے کئی رفاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کا حصہ لیا۔ نابیناؤں کی مدد کے لیے این جی اوز کا ساتھ دیا۔ جس وقت ملک میں زلزلہ آیا تھا اس نے دن رات ایک کر کے ان لوگوں کی مدد کے لیے کیمپ لگا کر سامان جمع کیا۔

مجتبیٰ رفیق کاسب سے بڑا کارنامہ یہ ہے کہ اس نے جب میاں نواز شریف نے 28مئی کو ایٹمی دھماکے کیے اور پھر اس دن کی یاد منانے کے لیے نام مانگے تواس کا تجویز کیا ہوا نام رکھا گیا۔ اس کے تجویز کیے ہوئے نام کو آج پورا پاکستان مناتا ہے وہ ہے ”یوم تکبیر”۔ چاغی کے مقام پر میاں نواز شریف کے ساتھ اس کی تصاویر اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پھر میاں نواز شریف کا بھیجا ہوا تعریفی ایس ایم ایس آج تک محفوظ ہے۔ قائد اعظم سے لیکر آج تک کے لیڈرز کی اصل تصاویر اس کے پاس موجود ہیں۔جن کا ذکر مختلف ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں کیا۔ اس نوجوان نے ہزاروں کے قریب فلاحی کام کیے۔ ملک میں امن اور محبت کے فروغ کے لیے اس نے ایک آواز بلند کی جس کا نام رکھا ” وائس آف یوتھ”(Voice of Youth) اس کی آواز سے آواز ملاتے ہوئے کئی نامور لوگوں نے اس وائس آف یوتھ میں شمولیت اختیار کی۔ وائس آف یوتھ میں کئی نامور اینکر پرسن۔ کالمسٹ، کرکٹرز اور بہت سے صحافی حضرات شامل ہوئے ہیں۔

Mian Nawaz Sharif

Mian Nawaz Sharif

ایسے نوجوانوں پر ہر ایک کو فخر ہوتا ہے۔ جس والدین کایہ چشم وچراغ ہے ان کا سینہ کتنا بڑا ہوتا ہوگا جب وہ اپنے بیٹے کے کارنامے ٹی وی یا اخبارات میں پڑھتے ہونگے۔ مجھے بھی یہ اعزاز حاصل ہے کہ میں اس نوجوان کی وائس آف یوتھ کا حصہ ہوں۔ میں اس کو صرف فیس بک کی حد تک جانتا تھا اور یہ مجھے ایک کالمسٹ کی حیثیت سے۔ میں نے سوچا یہ بھی ایک بڑے گھرانے کا سپوت ہو گا اور بڑی دولت کا مالک ہوگا جو پورے ملک میں اپنی اس یوتھ کے لیے کام کر رہا ہے۔ جب میں نے ان سے فون پر بات چیت کی تو بڑے دھیمے لہجے میں بولنے والے نوجوان نے اپنے کارنامے سنائے۔ جس پر مجھے بھی فخر ہوا۔ جب میں نے ان سے کاروبار اور ملازمت کے بارے میں پوچھا تو یہ ایک دم خاموش ہو گیا۔ پھر میرے اصرار کرنے پر بتایا کہ بھائی میرے پاس توملازمت تک نہیں۔ ایک وقت تو ایسا ہوتا ہے کہ ایس ایم ایس کے لیے موبائل میں بیلنس بھی نہیں کرا سکتا۔ میں نے سوچا کہ بیروزگاری تو ملک کا سب سے بڑا لمیہ ہے مگر ایسے نوجوان جو پوری دنیا میں اپنا اور اپنے ملک کا نام روشن کر رہا ہو اس کے ساتھ یہ بھی یہی مسئلہ۔ کیا فائدہ اس انگلینڈ کی تعلیم ، کیا میاں نواز شریف یوم تکبیر کا نام تجویز کرانے والے کو انعام میں ایک نوکری بھی نہ دے سکے۔ آج ہمارے کسی بھی ٹیم کے کھلاڑی کوئی کپ جیت لیں تو فوراً ان کو نوکری سے نوازا جاتا اور اتنے ہی انعامات کی صورت میں وہ جمع کر لیتے ہیں کہ اپنا ذاتی کاروبار شروع کر سکتے ہیں۔

میری حکومت پاکستان ، حکومت پنجاب سمیت چاروں صوبائی حکومت سے اور جتنے بھی ملکی لیڈرز ہیں ان سے اپیل ہے کہ ایسے نوجوان کا ساتھ دیں اور اس کو ذاتی کاروبار نہیں کرا سکتے تو کم از کم اسکی تعلیمی قابلیت کو مد نظر رکھ کر اس کو نوکری سے نواز جائے۔ ورنہ ایک وقت ایسا ہو گا کہ اس نوجوان کے حالات دیکھ کر کوئی بھی تعلیم کی طرف توجہ نہ دیگا۔

تحریر : عقیل خان

Aqeel Khan

Aqeel Khan