ایبٹ آبادآپریشن: صدر نے کیانی کوفون نہیں کیا، صدارتی ترجمان

farhatullah babar

farhatullah babar

اسلام آباد : (جیو ڈیسک)صدارتی ترجمان نے ایبٹ آباد آپریشن کی صدر سے منظوری کے متعلق خبروں کی تردید کردی ہے۔ ترجمان نے کہا صدر نے دو مئی آپریشن کے بارے میں آرمی چیف سے بات نہیں کی۔

میمو اسکینڈل کے مرکزی کردار منصور اعجاز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ آپریشن کا دونوں بڑوں کو علم تھا۔ صدر نے فون کر کے آرمی چیف کوکہا تھا اسامہ کیخلاف آپریشن کی منظوری انھوں نے دی ہے۔ امریکی ہیلی کاپٹروں کو روکنے کے لئے ایف سولہ طیارے نہ بھیجے جائیں۔