پشاور :آفتاب شیرپاؤ کے قافلے پر خود کش حملہ

Aftab Sherpao

Aftab Sherpao

پشاور : (جیو ڈیسک )پیپلز پارٹی شیرپاؤ  کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ چارسدہ کے علاقے کانگڑا بٹگرام میں ہونے والے خود کش حملے میں بال بال بچ گئے۔ خودکش حملے میں ایک پولیس اہلکارجاں بحق اورچھ افراد زخمی ہوگئے جنہیں لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور منتقل کیا گیا ہے۔

پیپلز پارٹی شیر  پاؤ کے سربراہ کا قافلہ چارسدہ کیعلاقے کانگڑا بٹگرام کے علاقے سے گرز رہا تھا کہ خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ قافلے میں ان کا بیٹا سکندر شیر پا اور ایک رکن صوبائی اسمبلی بھی موجود تھے۔

ڈی پی او چارسدہ نے میڈیا کو بتایا کہ حملہ آور کی عمر بائس تئیس سال تھی ۔ خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے بتایا کہ آفتاب شیر پاؤ اور ان کے صاحبزادے سکندر شیر پاؤ محفوظ رہے۔