ایبٹ آباد میں گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکا، دو بچے بحق

Abbottabad

Abbottabad

ایبٹ آباد : (جیو ڈیسک) کاغان کالونی میں ایک مکان میں سلینڈر پھٹنے سے دھماکا ہو گیا جس کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق اوردو افراد زخمی ہو گئے ۔ دھماکے کے بعد مکان میں آگ لگ گئی اور مکان کی دیواریں منہدم ہو گئیں۔ فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے دھماکے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔