لاہور میں ڈینگی مچھر اور اس کے لاروے کی افزائش شروع

dengue

dengue

لاہور : (جیو ڈیسک) ڈینگی مچھر اور اس کے لاروے کی افزائش شروع ہو گئی۔ ٹریسز ملنے پر نشتر ٹاون میں محکمہ صحت کی ٹیمیں حرکت میں آ گئیں۔ ڈینگی مچھر کی موجودگی کی تصدیق ہو گئی۔

ڈینگی بخار کے مشتبہ اکانوے مریضوں کی تو ڈینگی ایڈوائزری کمیٹی نے تصدیق نہیں کی البتہ لاہور کے علاقے نشتر ٹاون میں ڈینگی مچھر اپنے لاروا سمیت پکڑا گیا۔ محکمہ صحت نے رپورٹ ملنے پر چھاپہ مارا اور پرانے ٹائراور پانی کی ٹینکی میں لاروا پکڑ لیا جس پر حکومت سرویلنس ٹیمیں ایکشن میں آ گئی ہیں۔

ڈاکٹر نثار احمد چیمہ ڈی جی ہیلتھ پنجاب کے مطابق درجہ حرارت میں اضافے کے ساتھ ساتھ ڈینگی کا مچھر افزائش کے لئے پر تول رہا ہے اور مناسب ماحول پا کر انڈے لاروا کا روپ دھار رہے ہیں۔