ووٹ اندراج کی تصدیق: تیس لاکھ سے زائد ایس ایم ایس موصول

election commission

election commission

ووٹ اندراج کی تصدیق: (جیو ڈیسک) الیکشن کمیشن نے دعویٰ کیا ہے کہ کمپیوٹرائزڈ ووٹر لسٹوں میں اندراج کی تصدیق کیلئے اب تک تیس لاکھ سے زائد ایس ایم ایس موصول ہو چکے ہیں۔ کمپیوٹر ائزڈ انتخابی فہرستوں کے اجرا کے بعد صرف پانچ دنوں میں ووٹ رجسٹریشن کی معلوما ت حاصل کرنے کے لئے تیس لاکھ سے زائد افراد نے ایس ایم ایس کئے۔

آٹھ تین صفر صفر پر کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ نمبر ایس ایم ایس کر کے ووٹ کے اندراج کی تفصیلات معلوم کی جا سکتی ہیں۔ رجسٹریشن میں غلطی کی صورت میں بیس مارچ تک الیکشن کمیشن کے دفاتر پر تصحیح کرائی جا سکتی ہے۔ اندراج کی تصدیق کیلئے کمپیوٹرائزڈ انتخابی فہرستیں ملک بھر کے پچپن ہزار ڈسپلے سینٹرز پر بھی آویزاں کی گئی ہیں۔