ایبٹ آباد کمیشن: حسین حقانی نے تحریری جواب جمع کرادیا

abbottabad commission

abbottabad commission

امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے ایبٹ آباد کمیشن میں اپنا تحریری جواب جمع کرادیا ہے۔ حقانی کا کہنا ہے امریکہ میں سفارتکاری مشکل کام ہے ۔ حسین حقانی سپریم کورٹ میں میمو اسکینڈل کیس کی سماعت کے باعث کمیشن کو تحریری جواب دے چلے گئے ۔ اپنے جواب میں حسین حقانی کا کہناہے کہ امریکیوں کو بڑی تعداد میں ویزے جاری نہیں کئے گئے ۔ ویزوں کے اجرا میں امریکہ کی خواہش اور پاکستان کے مفاد کو پیش نظر رکھا گیا ہے اور ان کی تعداد بھی زیادہ نہیں ہے۔