نوازشریف کی کراچی آمد، سیاسی رہنماوں سے ملاقاتیں متوقع

Nawaz sharif

Nawaz sharif

مسلم لیگ کے سربراہ میاں نواز شریف کراچی پہنچ گئے۔وہ ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کیے بغیر ہی قیام گا ہ کی جانب روانہ ہوگئے۔ میاں نوازشریف کے استقبال کے لیے کراچی ائرپورٹ پر مسلم لیگ ن کے سیکڑوں کارکنان موجود تھے۔
نوازشریف کو دیکھ کر کئی کارکنان جذباتی ہوگئے اس موقع بدنظمی کے مناظر بھی دیکھنے میں آئے ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف سابق وزیراعلی بلوچستان سردار عطااللہ مینگل سے ملاقات بھی کریں گے۔