پاک امریکہ تعکلقات میں بہتری کی کوششیں جاری ہیں،کیمرون منٹر

cameron munter

cameron munter

امریکی سفیر کیمرون منٹر نے کہا ہے کہ کوشش کریں گے کہ سلالہ چیک پوسٹ پر حملے جیسے واقعات آئندہ نہ ہوں۔ امن کے لئے بین المذاہب ہم آہنگی ضروری ہے۔ فیصل مسجد اسلام آباد میں بین المذاہب ہم آہنگی کے موضوع پر ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سفیر نے کہا کہ امریکہ میں تمام مذاہب کے ماننے والے بستے ہیں اور وہاں تمام لوگوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔ امریکہ اسلام سمیت تمام عقیدوں کا اخترام کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاک امریکہ تعکلقات میں بہتری لانے کی کوششیں جاری ہیں جبکہ آئندہ سلالہ چیک پوسٹ پر حملے جیسے واقعات سے بچنے کی بھی کوشش کی جارہی ہے۔ کیمرون منٹر نے سلالہ چیک پوسٹ کے شہدا کے لئے کی جانے والی دعا میں بھی شرکت کی۔ امریکی سفیر نے اس موقع پراس امید کا اظہار کیا کہ اگلا سال پاک امریکہ تعلقات کے لئے بہتر ثابت ہوگا۔